سعودی عرب

سعودی عرب کے بادشاہ کا دورۂ مصر

saudia9سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے قاہرہ میں مصر کے نئے صدر عبدالفتاح سیسی سے ملاقات اور مذاکرات کۓ ہیں۔

ارنا نے فرانس پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شاہ عبداللہ اور عبدالفتاح سیسی کے درمیان قاہرہ ایئرپورٹ میں جمعہ کی رات کو ملاقات انجام پائي۔ واضح رہےکہ مصر کےسابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کی سرنگونی کے بعد شاہ عبداللہ کا یہ مصر کا پہلا دورہ ہے۔ سعودی عرب مصر کی موجودہ حکومت کا سب سے بڑا علاقائی حامی ہے اور اس نے گزشتہ برس اس ملک کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کے خلاف فوجی کودتا کی حمایت کی تھی۔
دریں اثناء قاہرہ کے شمال میں واقع المرج کے علاقے میں محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ مصر کی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد مرسی کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان بھی جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button