سعودی عرب

داعش کی مدد کے لئے ڈیڑھ سوسعودی عراق میں داخل

saudia flaqسعودی عرب کے ایک سو پچاس انٹلیجنس کارندے داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے ساتھ تعاون کرنے عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔ المسلہ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک سو پچاس انٹلی جنس کارندے شام کے الحسکہ صوبے سے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔ الحسکہ صوبے سے عراق کی سرحدیں ملتی ہیں۔ سعودی عرب کے انٹلیجنس کارندے عراق میں منصوبہ بندی اور ہماہنگي میں دہشتگرد گروہ داعش کی مدد کریں گے۔ ادھر عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ موصل کے بڑے قبیلے شمر کے ایک فرد کے قتل کے بعد اس قبیلے نے داعش کے خلاف وسیع حملے شروع کردئیے ہیں اور دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر عراقی فوج نے عوام اور فضائيہ کی حمایت سے صوبہ دیالہ، نینوا، صلاح الدین اور انبار میں داعش کے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک یا زخمی کیا ہے۔ ادھر نینوا کی صوبائي کونسل نے نینوا کے گورنر اثیل النجیفی کو تازہ حالات کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ دریں اثنا اطلاعات ملی ہیں کہ بغداد ایر پورٹ کے ایک چیک پوسٹ میں ایک کار بم دھماکہ ہوا

متعلقہ مضامین

Back to top button