سعودی عرب

سعودی عدالت نے شیعہ جوان کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا

saudia court4سعودی عرب کی عدالت نے اس ملک کے شیعہ نشین شہر القطیف کے ایک جوان کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ہے۔ القطیف کا رہنے والا ۲۶ سالہ جوان رضا جعفر الربح جس کی سزائے موت کا حکم صادر کیا گیا ہے العوامیہ کے ایک شیعہ عالم دین شیخ جعفر الربح کا بیٹا ہے۔
رضا الربح کو کچھ ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور آل سعود کی حکومت نے اس پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ گرم اسلحے کی خریداری، سکیورٹی دستوں پر فائرنگ اور ایک مطلوبہ شخص کو پناہ دینے میں ملوث ہے۔
اس سے قبل بھی ریاض کی ایک عدالت نے پانچ افراد کو دوہزار تین میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کےالزام میں موت کی سزا دی تھی جبکہ اس ملک میں تحریک کے آغاز سے اب تک تین ہزار انقلابی شہری جیلوں میں بند ہیں۔

سعودی عرب نے جو کہ ساری دنیا میں تکفیری دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے اور شام و عراق میں بھی تکفیری دہشتگردوں کی سب سے زیادہ مدد کررہا ہے کچھ مہینوں قبل انسداد دہشتگردی کا نام نہاد قانون لاگو کرکے شہریوں کو کچلنے کی کاروائياں تیز کردی ہیں۔ سعودی عرب میں سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ آل سعود کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے نام نہاد قانون کے بعد انسانی حقوق کی پامالی کو قانونی حیثیت مل گئي ہے اور مخالفیں کی گرفتاری اور انہیں قید کرنے کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ دوہزار گيارہ سے سعودی عرب میں احتجاجی مظاہرے ہوہے ہیں۔ مظاہرین ان پرامن مظاہروں میں سیاسی اور مذہبی نیز اقتصادی تعصب کے خاتمے اور غرب سے مقابلے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button