سعودی عرب

لیبیا میں سعودی سفارتخانہ بند کر دیا گیا

libya5سعودی عرب نے لیبیا میں جاری حالیہ بدامنی کے ساتھ ہی اس ملک میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے۔سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے قطر سے شائع ہونے والے اخبار الشرق نے رپورٹ دی ہے کہ لیبیا میں سعودی عرب کے سفیر محمد محمود العلی نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ لیبیا میں سعودی عرب کے تمام سفارت کاروں اور عملے کے افراد لیبیا سے چلے گئے ہیں۔ العلی نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سعودی عرب کے قونصل خانے کو بند کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کا تمام عملہ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ریاض واپس چلاگیا ہے اور یہ فیصلہ لیبیا میں حالیہ بدامنی کی وجہ سے کیا گيا ہے اور لیبیا کے حالات حساس ہوگئے ہیں۔ لیبیا میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کے سفارت خانے کو بند کیا جانے کا اقدام، لیبیا کے حکام کی ہماہنگی کے ساتھ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button