سعودی عرب

سعودی عرب میں 60سال سے زائد عمرافراد،بچوں کیلئے ویزے بند

planeسعودی عرب میں متعدد حج و عمرہ سروسز نے سعودی عرب کے سفر کی خواہش رکھنے والے 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور بچوں کو ویزے دینا بند کردئیے ہیں۔ یہ اقدام سانس کی مہلک بیماری ”میرز“ کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس عمر کے افراد میں اس بیماری سے متاثر ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ مکہ چیمبر آف کامرس کی حج اور عمرہ کمیٹی کے سربراہ شعد القریشی نے سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے افراد کی درخواستوں کی وصولی بھی بند کردی گئی ہے جنہوں نے دیگر اقسام کے ”فلو“ کے لئے ویکسینیشن نہیں کرائی ہوئی۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس حوالے سے ایجنسیوں کو باقاعدہ حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں گو کہ کوئی تحریری نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے قائم مقام وزیر صحت کی جانب سے بھی بزرگ شہریوں اور بچوں کے بارے میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں خاصی کمی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button