سعودی عرب

آل سعود کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کا قتل واجب ہے: سعودی مفتی کا فتویٰ

saudia muftiآل سعود کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کے قتل کا فتوا جاری کر دیا گیا ہے۔ شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی "صالح بن فوزان الفوزان” نے سعودی سیکیورٹی فورسز کے لئے مظاہرین کے قتل کا حکم جاری کرنے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی آل سعود کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اس کا قتل واجب ہے۔ اس سعودی مفتی نے ملک میں احتجاجی مظاہرین کے قتل کے فتوے کو قومی مفاد اور مصلحت میں سے قرار دیا ہے۔ اس سعودی مفتی کا دعوی ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب میں سرگرم سیاسی کارکنوں نے آل سعود حکومت کے خلاف سماجی ویب سائٹوں میں بھرپور طریقے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ سعودی عرب کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہےکہ آل سعود نے ملک کی قومی و عوامی دولت و ثروت کو تباہ کردیا ہے۔ ان سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے ، جبکہ یہ ملک دنیا میں اسلحہ خریدنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button