انسانی حقوق کے سلسلے میں امریکہ کا دہرا معیار
امریکہ کے معروف صحافی مائيکل جونز نے کہا ہے کہ امریکی حکومت انسانی حقوق کے تعلق سے دوہرے رویے پر عمل کرتی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ثقافتی جنگوں کے ایڈیٹر مائيکل جونز نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے سعودی عرب کے دورے میں سعودی بادشاہ سے ملاقات میں انسانی حقوق کے مسئلے کو نہیں چھیڑا۔ اس امریکی صحافی نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس رویے سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کے بارے میں فریبکاری اور دوہرے رویے پر عمل پیرا ہے۔ مائیکل جونز نے کہا کہ امریکہ اپنے اسٹراٹیجیک اھداف کے پیش نظر انسانی حقوق تنظیموں کی حمایت کا ڈھونگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی بنا پر امریکہ اخلاقی لحاظ سے کسی بھی ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں گفتگو نہيں کرسکتا۔ واضح رہے کہ باراک اوبامانے جمعے کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ صدر اوباما کے دورہ سعودی عرب سے سعودی حکام کو یہ امید بندھ گئي ہے کہ اوباما شام میں مخالفین کے لئے ہتھیار بھیجنے کے وعدے پورے کریں گے۔