سعودی عرب

سعودی عرب میں مقرن بن عبدالعزیز کی بیعت

BIN AZIZسعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی بیماری میں شدت آنے کے بعد دربار آل سعود نے عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقرن بن عبدالعزیز کی بیعت کرلی ہے۔ سعودی ٹی وی کے مطابق شاہ عبداللہ نے مقرن بن عبدالعزیز کی بیعت کی اپیل کی تھی جس کے بعد سعودی خاندان کے افراد منجملہ وزیر خارجہ سعود الفیصل بیعت کرنے ریاض پہنچ گئے۔ سعودی بادشاہ نے چار دنوں قبل مقرن کو ولی عہد کا جانشین معین کیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی بادشاہ کو ریاض میں امریکی صدر سے ملاقات میں آکسیجن کی ضرورت پڑی تھی جس کے بعد مختلف ذرائع ابلاغ نے امکان ظاہر کیا کہ شاہ عبداللہ عنقریب تخت و تاج سے سبکدوش ہوجائيں گے۔ درین اثنا سعودی عرب کے ایک سیاسی رہنما مجتہد نے کہا ہے کہ سعودی شہزادوں میں اقتدار کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور بادشاہ نے مقرن کو ولی عہد کا جانشین مقرر کرکے ديگر شہزادوں کو ناراض کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button