سعودی عرب

سعودی عرب کا 750 ملین ڈالر کا چندہ روپے کی قدر میں اضافہ کی وجہ بنا

pak saudiaڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں اضافہ کی فوری وجہ پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ میں سعودی عرب کی طرف سے ساڑھے سات سو ملین ڈالر کا چندہ ہے، جس نے روپے کی قدر کو بڑھانے میں سہارا دیا۔ گذشتہ چند روز میں روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت میں کمی پر معاشی ماہرین ششدر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ پروگرام طے کرتے وقت سٹیٹ بینک کے ذخائر قریباً 5 بلین ڈالر تھے جبکہ اس وقت قریباً 4 بلین ڈالر ہیں جبکہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر یعنی کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کو شامل کرنے کے بعد 9 بلین ڈالر سے زائد ہیں۔ اس طرح آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام طے ہونے اور مارچ کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر مجموعی ذخائر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے، تاہم ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی ہے اور روپیہ صحت پکڑنے لگا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button