سعودی عرب

سعودی علاقے العوامیہ کے خلاف آل سعود کا پروپگنڈہ

saudia96آل سعود کے سرکاری میڈیا نے گذشتہ چند ہفتوں سے ایسی خبریں اور رپورٹیں نشر کی ہیں جن میں العوامیہ کے عوام کے پرامن مظاہروں کو شورش سے تعبیر کیا ہے اور ان مظاہروں کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل سعود کے پٹھو میڈیا نے شہر العوامیہ کے عوام کو القاعدہ دہشتگردوں کی طرح بتا یا ہے اور ان کے پرامن مظاہروں کو اپنی حکومت کے لئے بڑا خطرہ قراردیا ہے۔ واضح ہے شہر العوامیہ کے عوام آل سعود کی متصبانہ اور امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ سعودی عرب کا مشرقی علاقہ تیل سے مالا مال علاقہ ہے لیکن آل سعود کی امتیازی پالیسیوں کی وجہ سے اسی علاقے میں سب سے زیادہ غربت اور محرومیت پائي جاتی ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل سعود کی حکومت مشرقی علاقوں میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کےلئے ایک فوجی علاقہ تعمیر کرنا چاہتی ہے اس رپورٹ کے مطابق آل سعود احساء کے علاقے میں فوجی علاقہ قائم کرنے جارہی ہے اور یہ علاقہ تیرہ ملین مربع میٹر پر مشتمل ہوگا جس میں فوجی اڈے، رہائشی کالونیوں سمیت شہر کی ساری سہولتیں ہونگي۔ قابل ذکرہے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے فوجی علاقہ قائم کرنے کا مقصد بھی شیعہ مسلمانوں پر دباؤ ڈالنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button