سعودی عرب

قطر کے ساتھ سعودی عرب اور امارات کے روابط میں سخت کشیدگی

saudia qaterسعودی عرب اور امارات نے قطر سے عالمی علماء اتحاد کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر قطر نے ایسا نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ادھر سعودی عرب نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قطر نے مصر کے اخوان المسلمین کی حمایت جاری رکھی تو قطر کی رکنیت خلیج فارس تعاون کونسل سے ختم کردی جائے گی، امارات کا کہنا ہے کہ جب تک قطر شیخ قرضاوی کو ملک بدر نہیں کرتا تب تک اسے باہمی روابط استوار نہیں کرےگا۔قرضاوی نے مصر میں محمد مرسی کی حکومت کی برطرفی کے بعد سعودی عرب پر تنقید کی کیونکہ سعودی عرب نے محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، سعودی عرب اور امارات دونوں مصر کی اخوان المسلمین جماعت کو دہشت گرد جماعت قراردیتے ہیں۔ جبکہ قطراور ترکی اخوان المسلمین مصر کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button