سعودی عرب

علاقے میں امریکہ اور سعودی عرب کی سازشیں

saudia amricaمشرق وسطی کے علاقے میں امریکہ اور سعودی عرب کی متحدہ سازشوں کے تناظر میں امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ لوئیڈ اوسٹن نے سعودی حکام سے مذاکرات کئے ہیں۔ سعودی عرب کے پریس ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے سرابراہ نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں فریقین نے مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل خاصطور سے شام اور فلسطین کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ کل امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی سعودی فرمانروا عبد اللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ شام میں مسلح دہشتگردوں کو ملنے والی شکست اور اسی طرح اس ملک میں سرگرم عمل مسلح دہشتگرد گروہوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے پیش نظر امریکی اور سعودی حکام، علاقے میں مزید شکست و ناکامی کے اندیشے کی بناء پر واشنگٹن اور ریاض کے درمیان ہم آہنگی کا عمل بڑھانے کی غرض سے ایک دوسرے سے ملاقات و مذاکرات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب، علاقے میں امریکی پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور مشرق وسطی کے مختلف ملکوں منجملہ عراق و شام دہشتگرد بھیجنے اور انھیں ہتھیاروں کی فراہمی نیز مالی امداد دینے والا سب سے بڑا عامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button