سعودی عرب 15 خواتین پر ڈرائیونگ کے جرم میں جرمانہ عائد

27 اکتوبر, 2013 20:32

carسعودی عرب میں 15 خواتین پر ڈرائونگ کے جرم میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انکی گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔ تسنیم نیوز کے مطابق گذشتہ روز سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی اور خواتین ڈرائیور سے سختی سے نمٹنے کے اعلان کے باوجود عربی اخبارات نے 15 خواتین ڈرائیوروں پر جرمانے لگائے جانے کی خبر دی ہے۔ اس سے پہلے سعودی اخبارات نے 60 خواتین کی اجنب سے ریاض کی سڑکوں پر گاڑیاں چلانے اور حکومت سے اپنے قوانین پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی خبریں شائع کی تھیں۔ سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیا جاتا اور خواتین ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں اور بعض مواقع پر انہیں قید کی سزا بھی بھگتنی پڑتی ہے۔

8:54 شام اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔