سعودی عرب

آل سعود، چور اور غارتگر خاندان ہے : علی آل احمد

ali ahmedواشنگٹن میں خلیج فارس ریسرچ سنٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت کو عوام کی ذرہ برابر حمایت حاصل نہیں ہے۔
علی آل احمد نے فارس نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ آل سعود ایک چور اور غارتگر خاندان ہے جسے سعودی عرب میں کوئي مقام حاصل نہیں ہے اور اس کا مستقبل تاریک ہے۔ آل احمد نے کہا کہ سعودی بادشاہ اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کی تشدد آمیز کاروائيوں کی وجہ سے رہی سہی مقبولیت بھی کھو چکے ہیں۔ علی آل احمد نے کہا کہ سعودی عرب میں بنیادی ترین انسانی حقوق کا احترام نہیں کیا جاتا کیونکہ آل سعود ملت حجاز کے ساتھ آشکارا دشمنی کرتی ہے اسی وجہ سے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے آل سعود کے خلاف احتجاج میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشرقی علاقے کے لوگ اپنے سیاسی دینی اور سماجی حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ ادھر امریکہ کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت سب سے بڑی فاسد اور غیر جمہوری حکومت ہے۔ رشیاٹوڈے کے مطابق جارج ٹاون یونیورسٹی کے پروفیسر اور سیاسی مبصر داود خیراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کی بعض عرب حکومتیں دنیا میں سب سے زیادہ فاسد و بدعنوان اور غیر جمہوری ترین حکومتیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button