سعودی عرب

سعودی خواتین، ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرنے کی تجویز پارلینٹ میں پیش

women bikeسعودی عرب کی پارلیمنٹ کی خواتین ارکان نے سعودی خواتین کے لئے ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرنے کی تجویز پارلیمنٹ کو پیش کر دی ہے۔ ریاض سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق خواتین ارکان پارلیمنٹ نے آج اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی خواتین نے بہت سے نمایاں کارنامے انجام دیئے ہیں اور حکومت اور اقوام متحدہ میں پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔ لیکن پھر بھی انہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جاتی اور یہ مسئلہ ملک سے باہر اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ واضح رہے کہ یہ خواتین ارکان پارلیمنٹ فروری 2013 کو پارلیمنٹ کی رکن بنی ہیں اور اس سے پہلے کسی خاتون کو پارلیمنٹ میں شامل ہونے اور سیاست میں حصہ لینے کا حق حاصل نہیں تھا۔ سعودی عرب کی پارلیمنٹ 150 ارکان پر مشتمل ہے لیکن اسے قانون سازی کا حق حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button