سعودی عرب

تل ابیب میں صہیونی حکام سے آل سعود کے حکام کی ملاقات

saudi flaqآگاہ ذرائع نے فلسطین کے اخبار المنار سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ آل سعود کے دو عہدیداروں نے تل ابیب میں صہیونی وزیر جنگ سے ملاقات کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی حکام اور صہیونی وزیر جنگ کے درمیان یہ ملاقات دو گھنٹوں تک جاری رہی اور انہوں نے ریاض تل ابیب تعلقات کو بہتر بنانے کے بارے میں تبادلہ خيال کیا۔ ادھر صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل ٹو نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران خلیج فارس کے عرب ملکوں کے مختلف حکام نے صہیونی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن محمد صھیود نے کہا تھا کہ سعودی عرب، علاقے کے ملکوں کے خلاف صہیونی سازشوں پر عمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بدامنی اور بحران، نیز مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے جرائم، صیہونی سازشوں کانتیجہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button