سعودی عرب

سعودی عرب شیعوں کے گھروں پر حملے، ایک جوان کی شہادت

saudia shia shaheedسعودی عرب کے انقلابی اور آل سعود کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے شہر العوامیہ نے ایک اور شہید سعودی انقلاب کو پیش کیا۔
سعودی عرب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے سیکورٹی فورسز نے شہر عوامیہ کے علاقے جمیمہ کو محاصرے میں لینے کے بعد بعض گھروں پر حملہ کر کے گھروں کے اندر فائرگ کی جس کے نتیجے میں ’’احمد علی‘‘ نامی ایک جوان کی شہادت واقع ہو گئی۔
آل سعود کے مزدوروں کے ہاتھوں اس علاقے کی شیعہ بستی کے گھروں میں ہونے والے حملوں میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گھروں کے ساز و سامان کی بھی توڑ پھوڑ ہوئی ہے۔
سعودی عرب کا العوامیہ شہر ان شیعہ نشین شہروں میں سے ہے جہاں کے لوگ اس ملک کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سےہر بار مورد حملہ واقع ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button