سعودی عرب

سعودی حکومت نے عوام کے حقوق سلب کر رکھے ہیں، سعودی شہزادی الدوساری

saudia waliehadسعودی شہزادی اور انسانی حقوق کی کارکن حلا الدوساری نے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت وسیع پیمانے پر انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔ حلا الدوساری نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے عوام کے شہری، سیاسی، اقتصادی، مذہبی اور انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے ارض وحی پر بسنے والوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ادھر ایک اور سعودی شہزادہ خالد بن فرحان آل سعود نےجو اس وقت جرمنی میں پناہ گزین ہیں، نے رشیا ٹو ڈے سے گفتگو میں کہا کہ آل سعود حکومت، جزیرہ نمائے عرب میں عوامی انقلاب روکنے کے لئے ہرجتن کر رہی ہے جس میں ظالمانہ قوانین کی منظوری اور ہزاروں لوگوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کے حکام ان لوگوں کو جو آزادی بیان کی بات کرتے ہیں گرفتار کر لیتے ہیں اور جھوٹی عدالتوں میں ان پر جھوٹے ثبوتوں کی مدد سے مقدمہ چلا کر جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں عوام سیاسی شراکت کے خواہاں ہیں اور اپنے ملک اور اپنے بارے میں فیصلے کرنے کی آرزو رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button