سعودی عرب

ملت حجاز پر آل سعود کا تشدد آمیز رویہ، آل سعود کی ظالمانہ ماہیت کی عکاسی

saudiaسعودی عرب کے انسانی حقوق کارکن اور سیاسی رہنما حمزۃ الحسن نے کہا ہےکہ آل سعود ہرگز انسانی حقوق پرتوجہ نہیں کرتی۔
حمزۃ الحسن نے آج تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ آل سعود مکمل طرح سے شہریوں کےحقوق کو نظرانداز کررہی ہے بلکہ اس نے حقوق کی ادائيگي کے بجائے شہریوں کےخلاف تشدد آمیز رویہ اپنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملت حجاز کے حقوق کی پامالی اور اس کےخلاف تشدد آمیز رویہ آل سعود کی ظالمانہ ماہیت کی بنا پر ہے اور روز بروز اس رویے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حمزۃ الحسن نے کہا کہ سعودی عرب میں شہری اور شہریوں کی مشارکت نامی کوئي چیز نہیں ہے ۔
انہوں نےکہا کہ آل سعود کے انسانیت سوز اقدامات کا سرچشمہ، حکومت کے چھننے کا خوف ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں عوام کے حقوق کی پامالی پر نام نہاد انسانی حقوق تنطیموں اورعالمی اداروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی حکومت ایسی حکومتوں میں شامل ہے جو انسان اور انسانیت کےلئے کسی طرح کے احترام کی پابند نہیں ہے کیونکہ ان ہی غیر انسانی اصولوں پر یہ حکومت باقی ہے۔
صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ آل سعود نے مغربی حکام اور ذرائع ابلاغ کو رشوتیں دے کر ارض حجاز پر انسانی حقوق کی پامالی کو چھپائے رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button