سعودی عرب

سعودی فورسز نے العوامیہ میں متعدد گاڑیوں اور گھروں کا آگ لگا دی۔

saudia pollicwاطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ میں ایک آپریشن کے دوران سعودی فورسز نے انسانی حقوق کے سر گرم کارکن عباس علی محمد ال مزرعہ کی گرفتاری کے لئے کئے گئے آپریشن کے دوران متعدد گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔
اس واقعہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
عباس علی المزرعہ ان 23 سعودی رہنماوں میں سے ایک ہیں جن کو سعودی وزارت داخلہ نے العوامیہ اور قطیف میں حکومت مخالف مظاہروں کے انعقاد کی وجہ سے اشتہاری قرار دیا ہوا ہے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عباس علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے یا نہیں۔
سعودی عرب میں سن 2011 سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں آزادی اظہار اور سیاسی اصلاحات کی جائیں اور ان تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے جن کو گذشتہ ۱۶ سالوں کے دوران کسی نہ کسی بہانے سے قید کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں مظاہروں پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اناسنی حقوق کی تنظیموں کے مطابق سعودی جیلوں میں اس وقت 300000 سے زائد سیاسی قیدی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button