سعودی عرب

سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین شامی باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے لئے پانچ کروڑڈالر کا معاہدہ

saudia weponسعودی عرب اور اسرائیل نے شام کے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے لئے پچاس ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے حکام نے صہیونی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے سعودی عرب صہیونی ریاست سے اسرائیلی فوج کے استعمال شدہ پچاس ملین ڈالر کے ہتھیار خرید کر شامی باغیوں کو ارسال کرے گا۔

واضح ہو کہ یہ معاہدہ ایسے وقت میں انجام پایا ہے جب صہیونی ریاست پہلے ہی سے عوامی مقامات کے انہدام اور بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث شامی باغیوں کی لیجسٹک، عسکری اور تشہیری مدد کر رہی ہے۔

شام کی خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ الحقیقہ نے اسرائیل کے باخبر ذرائع کے حوالہ سے لکھا ہے کہ صہیونیوں سے خریدے جانے والے ہتھیاروں میں بکتر شکن مارٹر، مشین گنیں، ہلکےہتھیار، گن پارٹس، وائرلیس سیٹ اور رات میں دیکھنے والے چشمے شامل ہیں۔

ان ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ترکی اور اردن نے مذکورہ ہتھیاروں کی شامی باغیوں تک رسائی کے لئے اپنی سرزمینوں کے استعمال پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button