سعودی عرب

سعودی عرب کی علاقہ میں ترکی کا نقش کم کرنے کی کوشش

TURKYسعودی عرب ترکی کو داخلی اور علاقائی مسائل میں گرفتار کرکے علاقہ میں ترکی کی قدرت کو کم اور غیر مؤثر بنانا چاہتا ہےجبکہ امارات اور کویت بھی اس معاملے میں سعودی عرب کے ہمنوا ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی مصر کے معزول صدر مرسی کی حمایت کررہا ہے جبکہ کویت، امارات اور سعودی عرب مصر کی عبوری حکومت کی حمایت کررہے ہیں اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو ترکی کی طاقت سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں کیونکہ ترکی ایسے شدت پسند گروہوں کی حمایت کررہا ہے جو عرب حکمرانوں کے اقتدار کے خلاف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی کو کمزور بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب کودرپردہ امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نےترکی میں ہونے والے مظاہروں کو بہت ہی بڑھا چڑھا کرپیش کیا اور اس نے ترک حکومت کے مخالفین کے لئے اپنے تمام دروازے کھول دیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button