سعودی عرب

شامی ڈاکٹروں کو سعودی عرب سے نکال دیا گیا

flaq saudiaسعودی عرب نے شام کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں کے تحت شام کے ڈاکٹروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔
شام کے اخبار الوطن کے مطابق سعودی حکومت نے شام کے ڈاکٹروں کو جو سعودی عرب میں کام کررہے ہیں بشار اسد کی حکومت کی حمایت کا الزام لگا کر ملک سے نکال دیا ہے۔
شام کے ڈاکٹر، سعودی عرب کے کم از کم چار شہروں میں کام کررہے تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب شام میں دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے اور انہیں پیسہ اور ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
ادھر شام کی فوج نے ترکمنستانی جنگجووں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جو شام کی حکومت کے خلاف برسرپیکار تھا۔
یاد رہے کہ مراتب نامی ایک انتھا پسند تکفیری گروہ نے ترکمنستان سمیت مرکزی ایشیا کی بعض جمہوریاؤں سے جنگجووں کو شام کی حکومت کے خلاف لڑنے کےلئے شام بھیجا ہے۔
شام کے حکام کے مطابق اس وقت انتیس ملکوں کے دہشتگرد، ملت شام کے خلاف لڑرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button