سعودی عرب

آل سعود کے خلاف مظاہرے جاري

saudia women1موصولہ خبروں کے مطابق ہزاروں کي تعداد ميں خواتين بدھ کو سعودي عرب کے دارالحکومت رياض کي سڑکوں پرآئيں اور انہوں نے سياسي قيديوں کے ساتھ يکہجتي کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے-
مظاہرے ميں شريک خواتين نے سياس قيديوں کي صورتحال کے بارے ميں جاري سينسر شپ کي مذمت کرتے ہوئے قيديوں پر ڈھائے جانے والے تشدد کي بابت حکومت کو سخت منتبہ کيا- مظاہرہ کرنےو الي خواتين نے انساني حقوق کے عالمي اداروں اور تنظيموں سے بھي مطالبہ کياکہ وہ سعودي عرب کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي رہائے کے لئے شاہي حکومت پر دباؤ ڈاليں- ان کہنا تھا کہ بيشتر سياسي قيديوں کو پندرہ بيس سال سے بغير مقدمہ چلائے بند رکھا گيا ہے-
احتجاج کرنے والي خواتين نے وزير داخلہ محمد بن نائف کے خلاف بھي نعرے لگائے اور انہيں تمام سياسي قيديوں کي جان کا ذمہ دار قرار ديا- سعودي عرب کے مشرقي شہروں قطيف اور العواميہ بھي ايسے ہي مظاہرے کئے گئے جس ميں شريک لوگوں نے عام شہريوں کے گھروں پر سيکورٹي اہلکاروں کے بلا جواز حملوں کي مذمت کي-
مظاہرين کا کہنا ہے کہ شاہي حکومت اپنے اقتدار کو طول دينے کے لئے کسي بھي جرم کے ارتکاب سے گريز نہيں کر رہي.

متعلقہ مضامین

Back to top button