سعودی عرب

سعودی عرب نے کھلے عام کھانے پینے والے غیر مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے

tikaسعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”سعودی مملکت میں مقیم غیر مسلم رمضان کے احترام میں عوامی مقامات پر کھائیں اور پئیں نہیں اور مسلمانوں کے جذبات کا احترام کریں”۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر کھانا کھاتے ہوئے پکڑے جانے والے غیر ملکیوں کے خلاف تادیبی اقدامات کئے جائیں گے اور ان کے تحت انھیں ملازمتوں سے برطرف کیا جاسکتا ہے اور مملکت بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں، کارپوریشنیں اور افراد اپنے اپنے ملازمین کو احترام رمضان سے متعلق قوانین سے آگاہ کریں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت 80 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی تارکین وطن رہ رہے ہیں اور ان میں اکثریت ایشیائی باشندوں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button