سعودی عرب

مصرکو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی امداد

misar saudiaسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مصر کے پہلے انتخابات کے ذریعہ منتخب ہونے والے صدر کے خلاف فوجی بغاوت کی حمایت کرتے ہوئے مصر کو اٹھ ارب ڈالر کی امداد کا دعوی کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی حکومت نے مصر کو آٹھ ارب ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہےجس میں سے کچھ رقم معاف کر دی جائے گی جبکہ اس رقم کا کچھ حصہ قرض کی صورت میں دیا جارہا ہے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی یہ امدادی رقم آیندہ چند ہفتوں میں مصر کے حوالے کردی جائے گی ۔
مصری دارالحکومت قاہرہ میں مصری افواج کے ہاتھوں محمد مرسی کے کم از کم 84 حامیوں کے مارے جانے کے بعد منگل کو سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ نے مصر کو پانچ ارب ڈالر کی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔ امدادی پیکج میں مصر کے سینٹرل بینک میں سود سے آزاد دو ارب ڈالر جمع کرانا، ایک ارب ڈالرکا عطیہ اور دو ارب ڈالر کے تیل اور گیس پروڈکٹ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ بدھ کو مصر کی فوج نے اس ملک کے صدر محمد مرسی کو اس ملک کی صدارت کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد اس ملک میں تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button