سعودی عرب
سعودی عرب کا مصر میں آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
سعودی بادشاہ نے مصر کے عبوری صدر عدلی منصور سے ٹیلیفوں پر رابطہ کرکے کہا ہے کہ سعودی عرب مصر میں آٹھ ارٹ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ لبنانی روزنامے الاخبار نے سعودی عرب اور امریکہ کو مصرکے منتخب صدر مرسی کی سرنگونی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ادھر بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب، مصری پارٹیوں کے درمیان اختلافات پھیلا کر سابق ڈکٹیٹر کے کارندوں کو برسر اقتدار لانا چاہتا ہے۔