سعودی عرب
سعودی جنگجووں کے گھرانے پریشانی کا شکار
فلسطین کے اخبار المنار کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے عوام کا جواب نہ دئے جانے پر خود شام کے حکام سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کےعوام کا ایک وفد دمشق جانے کی تیار کررہا ہے تاکہ شام جاکر اپنے بچوں کی صورتحال سے آگاہ ہوسکے جو آل سعود کے کہنے پر دہشتگردوں کے ہمراہ شام کی حکومت کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔ واضح رہے سعودی عرب اور قطر نے امریکہ کا ساتھ دیتےہوئے ہزاروں جوانوں سے جھوٹے وعدے کرکے انہیں شام کی حکومت کے خلاف لڑنے کےلئےبھیجا ہے۔ ان جوانوں کو پہلے دہشتگردی کی ٹریننگ دی گئي تھی۔