سعودی عرب

آل سعود کے حالات بد سے بدتر

saudi1فلسطین کے اخبار المنار نے رپورٹ دی ہے شام میں دہشتگردوں کی شکست اور ان کی سعودی عرب واپسی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے آل سعود کی حکومت کے لئے حالات نہایت خراب ہوتے جارہے ہیں۔
ان اخبار نے یورپی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہےکہ سعودی عرب میں عوامی احتجاج روز بروز بڑھتا جارہا ہے کیونکہ سعودی عرب میں عوام میں بے چینی پائي جاتی ہے جو مشرقی علاقوں تک محدود نہیں ہے۔ فلسطین سے شایع ہونے والے اس اخبار نے لکھا ہےکہ دہشتگردوں کے واپس آنے کےبعد سعودی عرب میں سرکاری اور مغربی مفادات کو نشانہ بنایاجاسکتا ہے۔ اس اخبار کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بشار اسد کی کامیابی ان ملکوں میں دہشتگردی کا سبب بنے گي جو آج شام میں دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں۔ یورپی ذرائع کا کہنا ہےکہ صیہونی حکومت اور امریکہ میں کسی کو نہیں معلوم کہ ملت شام کی کامیابی کے بعد دہشتگردی کے زلزلوں سے علاقے میں میں کیسی صورتحال پیدا ہوگی۔ واضح رہے شام کی حکومت نے القصیر کو کامیابی سے آزاد کرانے اور دہشتگردوں کوشدید جانی اور مالی نقصان پہنچانے کےبعد اب شمال میں شہر حلب کو بھی آزاد کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button