سعودی عرب

شیعہ ہونے کے جرم میں الازہر یونیورسٹی سے ایک طالبہ کے اخراج کا مطالبہ

al azhar universityالازہر یونیورسٹی کی ایک طالبہ جو مصر کے صوبہ قنا کی رہنے والی ہے کچھ مہینہ پہلے شیعہ ہو گئی تھی لیکن اس نے اس بات کو مخفی رکھا۔ حالیہ دنوں میں الازہر میں اس کے شیعہ ہونے کی خبر پھیلتے ہی اس اسلامی دانشگاہ سے اس کا خارجہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سکورٹی مسائل کے پیش نظر اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور میڈیا نے صرف ر۔ا۔ح کے نام سے اسے پیش کیا ہے۔
مصری ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں میں الازہر یونیورسٹی میں اس کے شیعہ ہونے کا راز فاش ہوتے ہیں یونیورسٹی کی کچھ لڑکیوں نے اس پر حملہ کر کے اسے زد و کوب کیا۔
یونیورسٹی کی دسیوں لڑکیوں نے آج ۹ اپریل کو دفتری عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا اور اس شیعہ لڑکی کے خارجہ کا مطالبہ کیا۔
الازہر کے وومن کالج کے وائس چانسلر محمود شحاتہ نے اس موضوع کی تحقیق کے لیے مخصوص اسٹاف معین کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس کا شیعہ ہونا ثابت ہو گیا تو اس کے سلسلے میں قانونی کاروائی کی جائے گی اور اخراج کا حکم صادر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button