سعودی عرب

حجازی عوام کا آل سعود کے خلاف مظاہرہ/شیخ نمر کی آزادی کا مطالبہ

saudi protestسعودی عرب میں امریکہ نواز حکمراں آل سعودخاندان کے خلاف عظیم عوامی مظاہرے ہوئے ہیں مظاہرین نے معروف عالم دین شیخ باقر نمر کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے آل سعود خطے میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی مدد اور اس کا تعاون کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نعرے لگائے کہ باقر النمر کامیاب ہیں آل سعود نابود ہیں مظاہرین نے سعودی عرب کی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے گذشتہ سال 7 جولائی کو سعودی عرب کے معروف اور مبارز عالم دین شیخ باقر النمر کو گرفتار کرلیا تھا ، سعودی حکام علاقہ میں اسلام اور مسلمانوں کی بالا دستی کے بجائے امریکہ اورصہیونیوں کی بالا دستی میں مدد فراہم کررہے ہیں اور اسلام و مسلمانوں کےساتھ منافقت اور خیانت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button