سعودی عرب

بلادالحرمین: آل سعود کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

saudi protestسعودی عرب میں عوامی تحریک جاری ہے اور عوام نے بڑے مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔
جرمن ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ہزاروں شہریوں نے گذشتہ رات احتجاج مظاہرے کرکے ریاض کی جیل الحائر میں موجود سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے سعودی عرب میں مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں جن میں سیاسی قیدیوں کی رہائي اور سماجی اور مذہبی اصلاحات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ انہیں آزادی بیان حاصل نہیں ہے۔ آئے دن قطیف، البریدہ، قصیم اور ریاض میں مظاہرے ہورہے ہیں جن میں آل سعود کی استبدادی پالیسیوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد سیاسی قیدی موجود ہیں جنہيں بغیر کسی مقدمے کے کئي برسوں سے جیلوں میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button