سعودی عرب

سعودی عرب میں خواتین کے مظاہرے

women protest saudiaسيکڑوں خواتين نے مرکزي سعودي عرب کے شہر البريدہ ميں سيکورٹي فورس کے ہاتھوں خواتين اور بچوں کي گرفتاري کے خلاف احتجاجي اجتماع کيا ہے-

البريدہ کي خواتين نے القصيم کے علاقے ميں اتوار کے روز يہ دھرنا ديا اور گرفتار خواتين اور بچوں کي فوري رہائي کا مطالبہ دہرايا-
مظاہرے ميں شريک خواتين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خواتين اور بچوں کي گرفتاري کے خلاف نعرے درج تھے-
واضح رہے کہ سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے گزشتہ ہفتے البريدہ کي ايک کورٹ کے سامنے اپنے رشتہ داروں کي رہائي کے لئے مظاہرہ کرنے والي اٹھارہ خواتين اور دس بچوں کو گرفتار کرليا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button