سعودی عرب

آل سعود آل خلیفہ کو مزید سہارا دینے کے قابل نہيں

al saud al khalifaبحرین کی جمعیت احرار نے کہا کہ نیا عیسوی سال 14 فروری کے نوجوانوں کے انقلابی اتحاد کی دعوت پر انقلابی اقدامات کے ساتھ شروع ہوا اور سعودی بادشاہ اپنے بحرینی ہم منصب کو مزید بحرانوں سے نہيں بچا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیاست جماعت جمعیۃالاحرار کے سربراہ سعید الشہابی نے جمعہ (4 جنوری 2013 کو) العالم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: نیان سال بحرینی عوام کے انقلابی اقدامات سے شروع ہوا اور یہ اقدامات 14 فروری کے انقلابی نوجوانوں کے اتحاد کی دعوت پر عمل میں لائے گئے اور ان اقدامات میں تمام جماعتوں اور شخصیات نے شرکت کی۔
انھوں نے کہا: مغرب اور اس کی رائے عامہ آل خلیفہ حکومت کی غیرمشروط مغربی حمایت سے اکتا چکی ہے کیونکہ یہ حکومت طویل عرصے میں اپنی اصلاح کرنے میں ناکام رہی ہے اور اپنے وعدوں کی پابندی سے عاجز ہے چنانچہ یہ بڑی فاش غلطی ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو اس کی قوت اور صلاحیت سے بڑھ کر ذمہ داری سونپے کیونکہ آل سعود کی حکومت بھی ایک مستحکم حکومت نہیں ہے اور ریاض کے پاس اپنے تحفظ کے لئے کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے تو وہ دوسروں کا کیونکر تحفط کرسکے گی۔
انھوں نے کہا: آل سعود کو اندرون ملک عوامی احتجاج اور اعتراضات کا سامنا ہے اور یہ احتجاجات کبھی الشرقیہ میں، کبھی دارالحکومت ریاض میں، کبھی جدہ اور الجوب اور دوسرے علاقوں میں سر اٹھا رہے ہیں اور اس صورت حال کا سبب سعودی حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں اور ان احتجاجات کے دوران اب تک سینکڑوں افراد بغیر مقدمے کے جیلوں میں بند کئے جاچکے ہیں۔
الشہابی نے کہا: اسی سال کے عرصے سے آل سعود بلادالحرمین اور نجد و حجاز پر مسلط ہے اور آل سعود کی حکومت عوامی مطالبات اور وقت کے نقاضوں کے مطابق نہیں تبدیل نہیں ہوسکی ہے اور عوامی خواہشات کو مسلسل کچلتی آئی ہے؛ سرزمین حجاز و نجد گو کہ صاحب ثروت سرزمین ہے لیکن آل سعود کی حکومت اس دولت کو ملک کی ترقی میں خرچ نہیں کرسکی ہے بلکہ پوری دولت سعودی شہزادوں کی جیب میں انڈیلی جاتی رہی ہے تا کہ وہ عیاشی کریں اور آل سعود کی حکومت کو پاؤں کے بل کھڑے رہنے کے لئے بیرونی خرید لیں۔
انھوں نے کہا: بحرین میں آل خلیفہ خاندان کی حکومت بھی عوام کو کچلنے، دنیا کو گمراہ کرنے اور امریکہ کی فوجی حمایت پر استوار ہے۔ آل سعود کی فوجی قوت آل خلیفہ کو دو سال کے عرصے سے تحفظ فراہم کررہی ہے لیکن آل سعود کی حکومت آل خلیفہ کی حکومت کو بچا نہیں سکے گی کیونکہ بحرینی قوم نے فیصلہ کیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کا تختہ الٹ دے، بادشاہ اور وزیر اعظم کو معزول کرے اور اپنی پسند کی جمہوری حکومت قائم کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button