سعودی عرب

سعودی عرب میں حکومت کے خلاف عوام کےغم وغصے میں اضافہ

saudi protestسعودی عرب کے علاقے قطیف میں آل سعود کے فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کے قتل کے بعد اس علاقے کے عوام میں غم وغصے کی نئی لہر دوڑ گئی ہے ۔ 

اللولوۃ ٹیلیویزن چینل کے مطابق ، جو بحرینی انقلابیوں سے متعلق ہے، ہزاروں افراد نے مشرقی سعودی عرب کے شہر قطیف کے مرکز میں مظاہروں کا انعقاد کرکے ، عام شہریوں پر فائرنگ کرکے سیکورٹی فورسیز کے اقدام کی مذمت کی –
مظاہرین نے سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود آج اس مظاہرے کا انعقاد کیا –
دوسری جانب سعودی عرب کے مرکز میں شہر البریدہ کے باشندوں نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی فورسیز کی جانب سے دو طالبات کے اغوا کے خلاف مظاہرہ کیا –
مظاہرین نے کہا کہ سعودی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔
واضح رہے کہ ایک سال سے زیادہ کے عرصے سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ان سیاسی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں مظاہرے ہو رہے ہیں کہ جنہیں کسی جرم کے بغیر ہی جیل میں رکھا گیا ہے ۔ سعودی فوجی بے بنیاد الزامات کے تحت اس ملک کے شہریوں کو گرفتار کرتےہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button