سعودی عرب

سعودی جیل میں مصری خاتون کو 500 کوڑوں کی سزا

saudi jailمصری تاجر خاتون "نجلاء وفا” کی سلامتی مزيد پچاس کوڑوں کی سزا پانے کے بعد خطرے میں پڑ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مصری قیدیوں کے کوارڈینیٹر نے العالم کو بتایا کہ سعودی شہزادے کے ساتھ تجارتی امور میں اختلاف کے باعث قید ہونے والی مصری تاجر خاتون کو حال ہی میں 50 کوڑے لگائے گئے ہیں جن کی وجہ سے ان کی صحت خطرے میں پڑگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عدالت نے نجلاء وفا کو 500 کوڑوں کی غیر شرعی اور غیرانسانی سزا سنائی تھی جن میں سے ان کو اب تک 400 کوڑے مارے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وفا کی نفسیاتی اور جسمانی حالت افسوسناک حد تک نازک ہے لیکن اس کے باوجود آل سعود کے مظالم اور مصری حکومت کی بے رخی پر احتجاج کے طور پر اپنی بھوک ہڑتال بدستور جاری رکھی ہوئی ہيں۔
واضح رہے کہ نجلاء وفاء ایک سعودی شہزادے کے ساتھ شراکت کے طور پر تجارتی سرگرمیوں میں مصروف عمل تھیں لیکن ان کے درمیان اختلافات نمودار ہوئے جس کے باعث سعودی عدالت نے ان کو گرفتار کرکے انہیں تین سال قید اور 500 کوڑوں کی سزا سنائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button