سعودی عرب

سعودي عرب ميں آل سعود کے خلاف مظاہرے

saudia protestہزاروں شہريوں نے مشرقي سعودي عرب ميں شاہي حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہيں-
مشرقي سعودي عرب کے شہروں القطيف اور الربيعيہ ميں ہونے والےمظاہروں ميں شريک لوگ ملک کي شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے-
انکا مطالبہ تھا کہ پرامن مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں شہيد کئے جانے والے تين نوجوانوں کے قتل ميں ملوث سيکورٹي اہلکاروں کے خلاف قانوني کاروائي کي جائے-
قبل ازيں الاخباريہ ٹي وي چينل نے خبر دي تھي کہ سعودي عرب ميں حکومت کي جانب سے شہري حقوق کي خلاف ورزيوں اور عوام کے خلاف پر تشدد اقدامات ميں زبردست اضافہ ہوگيا جس کے سبب اس ملک کي صورتحال انتہائي دھماکہ خيز ہوگئي ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button