سعودی عرب

سعودي عرب ميں انساني حقوق کے دو کارکنوں کا قتل

saudi polliceسعودي سيکورٹي فورس نے ملک کے شيعہ آبادي والے علاقے العواميہ ميں فائرنگ کرکے ايک اور شہري کو شہيد کرديا ہے-

سعودي عرب کي سيکورٹي اہلکاروں نے ملک کے مشرقي شہر عواميہ ميں فائرنگ کرکے سلمان البندري نامي ايک شخص کو شہيد کرديا ہے-
سعودي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے اس نوجوان کو اس وقت گوليوں کا نشانہ بنايا جب وہ اپني گاڑي میں بيٹھ کر شہر کے ايک علاقے سے دوسرے علاقے کي طرف جا رہا تھا –
مذکورہ شہري کے مارے جانے کے بعد دو دن ميں العواميہ ميں سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں شہيد ہونے والوں کي تعدد تين ہوگئي ہے –
سعودي عرب ميں عوامي احتجاج کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک پندرہ افراد شہيد ہوچکے ہيں-
بدھ کے روز بھي سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو شہريوں کو گولياں مار کر شہيد کرديا تھا- آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے ملک ميں جاري جمہوري تحريک کے آغاز سے اب تک سات سو افراد کو گرفتار بھي کيا ہے جن ميں متعدد افراد کے بارے ميں کوئي اطلاع نہيں ہے کہ انہيں کہاں اور کس حال ميں رکھا رکھا گيا ہے –
چند دنوں قبل انساني حقوق کے ايک ادارے نے بتايا تھا کہ سعودي جيلوں ميں وحشيانہ ايذاؤں کے نتيجے ميں پندرہ سياسي قيدي شہيد ہوچکے ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button