سعودی عرب

سعودی عرب کی جیلوں میں 13 سیاسی قیدی شہید

saudi wal chowkingسعودی عرب کے حقوق دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک کی جیلوں میں 13 سیاسی قیدی جان بحق ہوئے ہیں۔ جب کہ سعودی حکام کہتے ہیں کہ سعودی عرب کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ مذکورہ افراد نے سعودی عرب کے تنگ و تاریک جیلوں میں جان بحق ہونے والے سیاسی قیدیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے اور سعودی عرب کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افراد کی موت کی وجہ بتائیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز شہر ریاض میں القصیم نامی جیل کے سامنے سیاسی قیدیوں کے رشتے داروں نے دھرنا دیا ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں بے گناہ افراد قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button