سعودی عرب

سعودی عرب میں بادشاہ عبداللہ کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے آل سعود میں شدید تشویش

saudi pollice   سعودی عرب میں بادشاہ عبداللہ کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے ملک میں ایک بار پھر ہنگامی حالت نافذ کردی گئي ہے۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ایک ہاسپٹل میں سعودی عرب کے بادشاہ  عبداللہ کے داخل ہونےکے اعلان کے بعد آل سعود نے سعودی عرب میں خصوصی حفاظتی انتظامات سخت کردیۓ ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کا آپریشن ایسی حالت میں کیا گيا ہے کہ جب گزشتہ ایک برس کے دوران ان کے  دو ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز اور نائف بن عبدالعزیز جو کہ ان کے سوتیلے بھائی بھی تھے اس دنیا سے جا چکے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگرچہ سعودی عرب کے بادشاہ کا آپریشن کامیاب رہا ہے لیکن وہ صحتیابی کے باوجود بھی ملک کا انتظام چلانے کے قابل  نہیں ہوں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے اس اعلی عہدیدار کے بیان کے بعد آل سعود میں شدید تشویش پائي جاتی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button