سعودی عرب

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود کے وحشيانہ اقدامات

saudi protestسعودي عرب ميں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے ايک عام شہري کو گولي مار کر شہيد کرديا ہے –

آل سعود حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے مشرقي شہر العواميہ کےشمال ميں ايک چيک پوسٹ پر عام شہريوں پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں ايک شخص شہيد اور دوسرا زخمي ہوگيا – اس درميان سعودي عرب کے صوبہ الشرقيہ کي پوليس کے ترجمان کا کہناہے کہ جس شخص کو گولي ماري گئي ہے اس نے العواميہ ميں ايک شخص کو گولي مار کر ہلاک کرديا تھا –
سعودي عرب ميں سياسي کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات خود سعودي حکومت کے ذريعے تيار کردہ منصوبوں کا حصہ ہوتے ہيں تاکہ وہ امن و امان کا بہانہ بنا کر مشرقي علاقوں کے لوگوں کي سرکوبي کا جواز فراہم کرسکے –
سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں گذشتہ سال فروري سے غربت ،بے روزگاري اور تفريق آميزپاليسيوں کے خاتمے اور سياسي قيديوں کي رہائي کے لئے پرامن مظاہرے ہورہے ہيں جس کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے دسيوں افراد کو شہيد اور زخمي کرديا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button