سعودی عرب

سعودي عالم دين شيخ نمر سے اظہار يکجہتي

saudi shia protest against سعودي عرب کے شہريوں نے ملک ميں سياسي گرفتاريوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ممتاز عالم دين آيت اللہ نمر باقر نمر سميت بعض سياسي قيديوں اور شہيدوں کي تصويروں والے بيلون ہوا ميں چھوڑے ہيں-

العالم ٹيلي ويژن کے مطابق اس موقع پر العواميہ شہر کے مرد و خواتين اور بچوں کي بہت بڑي تعداد موجود تھي اور انہوں نے شہيدوں اور سياسي قيديوں کي تصاوير بيلونوں کے ذريعے ہوا ميں چھوڑيں-
مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں بحرين کے پرچم بھي اٹھا رکھے تھے اور بحريني عوام کے ساتھ يکجہتي کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے-
مظاہرين نے اپنے نعروں کے ذريعے اس عزم کا اظہار کيا کہ وہ اپنے جائز مطالبات اور آزادي کے حصول تک مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاري رکھيں گے-
سعودي عرب ميں عوامي تحريک کے آغاز اسے اب تک درجنوں شيعہ مسلمانوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کيا جاچکا ہے-
بے بنيادی الزامات کے تحت گرفتاريوں نے سعودي عرب کے عوام ميں حکومت کے خلاف نفرت ميں اضافہ کرديا ہے اور وہ تحريک چلانے پر مجبور ہوگئے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button