سعودی عرب

سعودی عرب میں اقتداری کی رسہ کشی

saudi kingsسعودي عرب کے بادشاہ کے بھائي نے شاہي خاندان ميں اقتداري کي رسہ کشي کا اعتراف کيا ہے-

سما نيوز نے ملک عبداللہ کے سوتيلي بھائي طلال بن عبدالعزيز کے حوالے بتايا ہے کہ اقتدار کے حصول کے لئے آل سعود خاندان ميں زبردست رسہ کشي جاري ہے- شہزادہ طلال نے اقتدار کي رسہ کشي کے خوني جھڑپوں ميں تبديل ہوجانے کے بارے ميں تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اقتداري جنگ خوني جھڑپوں ميں تبديل ہوجائے-
شہزادہ طلال نے نائف بن عبدالعزيز کو ولي عہد بنائے جانے کے بعد بيت کونسل کي رکنيت سے استعفي ديا تھا- انہوں نے کہا کہ وہ جلد ايک پريس کانفرنس کے ذريعے اپنے استعفے کي وجوہات بيان کريں گے-
شہزادہ طلال نے شام ميں حکومت کي تبديلي کے لئے قطر سميت خطے بعض ملکوں اور اسرائيل کے درميان گٹھ جوڑ کي بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے شام سميت عرب ملکوں کے خلاف اسرائيلي سازشوں پر عملدرامد کا ٹھيکہ لے رکھا ہے-
شہزادہ طلال نے سعودي عرب کي حصے بخرے کرنے کے سازش کا بھي انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور امريکہ سعودي عرب کو تقسيم کرنے کي کوشش کر رہے ہيں- انہوں نے کہا کہ امريکہ اور قطر سے سعودي عرب کو مکہ اور مدينہ تک محدود کرکے باقي علاقے ميں فلسطیني مہاجرين کو لاکر آباد کرنا چاہتے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button