سعودی عرب شام میں دہشتگردوں کا سرپرست

12 جون, 2012 07:42

syriya terroristسعودی عرب نے شام میں دہشتگرد قاتل دستے بنائے ہیں۔
شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے اعترافات سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب نے شام میں جبھۃ النصرۃ نامی گروہ تشکیل دیا ہے جو دہشتگرد اور قاتل گروہ ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کھلم کھلا اعلان کردیا ہے کہ وہ شام کی حکومت کے مخالفین کو مسلح کررہا ہے۔ سعودی حکام نے قاتل دستوں کی تشکیل کے علاوہ القاعدہ سے وابستہ ایک گروہ کی بھی حمایت کرنی شروع کردی ہے جو شام میں دہشتگردی میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب شام میں بدامنی پھیلا کر شام کی حکومت کو کمزرو کرنا چاہتا ہے۔ شام میں عرب ملکوں ، پاکستان اور افغانستان کے کرائے کے ایجنٹ سعودی عرب کے پیسے سے بدامنی پھیلار ہے ہیں۔ یہ دہشتگرد ترکی اور لبنان کی سرحد سے شام میں داخل ہوتے ہیں

11:22 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔