سعودی عرب

سعودی عرب،احتجاج میں طلبہ بھی شریک

saudia-protstسعودی عرب کے سکیورٹی اہلکاروں کے حملوں میں سات طالبات زخمی ہوگئيں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبہ عسیر میں القرن یونیورسٹی کی طالبات نےاحتجاج مظاہرہ کرکے ابہاء یونیورسٹی کی طالبات پر سعودی کارندوں کے

حملوں کی مذمت کی۔ احتجاجی طالبات پر سعودی کارندوں نے حملہ کیا جس میں سات طالبات زخمی ہوگئيں۔ القرن یونیورسٹی کے حکام نے بعض طالبات کو یونیوسٹی سے نکال دیا جنہوں نے ابہاء یونیورسٹی کے سربراہ کے برخاست کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ الشرقیہ صوبے کے عوام نے العسیر صوبے کی طالبات سے یکجہتی کا اظہار کرنےکے لئے ہفتۂ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الشرقیہ کے عوام نے العوامیہ، جزیرہ تاروت اور سیھات علاقوں میں مظاہروں کی کال دی ہے۔ سعودی عرب میں عوام کے ساتھ ساتھ اب طلباء بھی مظاہرے کرنے لگے ہیں۔ ان سب کا مطالبہ ہے کہ ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات لائي جائيں اور ملک کے اقتدار اور فیصلوں میں ایک ہی خاندان کے تسلط کو ختم کیا جائے۔ مظاہرین آل سعود کی کال کوٹھریوں میں برسوں سے قید افراد کی رہائي کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی کال کوٹھریوں میں برسوں سے ہزاروں افراد قید ہیں جنہیں بغیر مقدمے کے قید رکھا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button