سعودی عرب خواتین کا احتجاج
سعودی کے صفوا علاقے میں ہزاروں خواتین نے دھرنا دے کر آل سعود کےخلاف احتجاج کیا ہے۔ صفوا علاقہ ملک کے مشرقی صوبے میں واقع ہے ۔ دھرنا دینے والی خواتین نےنہتے مظاہرین کے خلاف آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ دھرنا دینے والی خواتین نے آل سعود سے وابستہ ذرائع ابلاغ کی جھوٹی اور حقائق کو
توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور شیعہ علاقوں میں آل سعود کی مجرمانہ کاروائیوں پر پردہ ڈالنے کی سازشوں کی مذمت کی۔ سعودی عرب کی خواتین نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کرلئے جاتے اور سیاسی اصلاحات پرعمل نہیں کیا جاتا اور قیدیوں کورہا نہیں کیا جاتا وہ احتجاج کرتی رہیں گي۔ یاد رہے آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد افراد قید ہیں جنہيں سولہ برسوں سے بغیر کسی مقدمے کے قید میں رکھا گیا ہے ۔ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی کی آبادی پندرہ سے بیس فیصد ہے جو اپنے بنیادی ترین حقوق سے محروم ہے۔