سعودی عرب

آل سعود کا ظلم وستم اور تعصب

saudi-troop-bahrain 1سعودی عرب میں مصر کے سابق سفیر فتحی الشاذلی نے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت بری طرح سے شیعہ قوم کے حقوق پامال کررہی ہے۔ التوافق ویب سائٹ کے مطابق فتحی الشاذلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کھلم کھلا شیعہ قوم کے حقوق پامال کررہی ہے اور آل سعود نے جو شیعہ مسلمانوں پر ظلم و ستم اور

تعصب اور امتیازی سلوک جاری رکھا ہوا ہے اس قدر واضح اور عیان ہے کہ اس کا کوئي انکار نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم و ستم اس قدر واضح ہےکہ سارے سعودی عرب میں دیکھا جاسکتا ہے اور شیعہ مسلمانوں کےعلاوہ کوئي بھی قوم اس ظلم و ستم کا شکار نہیں ہے۔ سعودی عرب میں مصر کے سابق سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے مطالبات اور توقعات مکمل طرح سے قانونی اور جائز ہیں اور آل سعود کی جانب سے انہیں نظر انداز کرنے سے آل سعود کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کی حکومت مشرقی علاقوں میں جہاں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے احتجاجی مظاہروں کو بڑی بے دردی سے کچل رہی ہے اور یہ علاقے اس کے باوجود محرومیت کا شکار ہیں کہ ان ہی علاقوں میں زیادہ ترتیل کے ذخائر ہیں۔ فتحی الشاذلی نے کہا کہ سلفیوں کو ہر ادارے میں اقتدار حاصل ہے اور اسی وجہ سے شیعہ مسلمانوں کے حقوق نظر انداز کئے جاتےہیں اور آل سعود اس صورتحال پر کوئي توجہ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی بادشاہ نے بعض اقتصادی اصلاحات کے سہارے مشتعل عوام کو منانے کی کوشش کی ہے لیکن اس مرتبہ ان کی جھوٹی اصلاحات سے کوئي فا‏ئدہ نہیں ہوگا بلکہ احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔ سعودی عرب میں مصر کے سابق سفیر الشاذلی نے سعودی عرب اور بحرین میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر مغربی ذرائع ابلاغ کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہےکہ یہ ممالک امریکی ذرایع ابلاغ کے زیر اثر ہیں کیونکہ یہ ذرائع صرف ان ہی مسائل کو کوریج دیتےہیں جو امریکہ اور اسرائيل کے مفادات سے نہ ٹکراتے ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button