سعودی عرب

سعودي حکومت کي سرکاري دہشتگردي

sauditroopsسعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں عوام کے خلاف آل سعود حکومت کي وحشيانہ کاروائيوں اور حکومتي دہشتگردي ميں شدت آگئي ہے –
سعودي عرب ميں پوليس کي فائرنگ ميں ايک نوجوان شہيد ہو گيا ہے- پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کي سيکورٹي فورسز نے قطيف شہر ميں ايک انيس سالہ نوجوان کو گولي مار کر شہيد کر ديا ہے-
العواميہ شہر حاليہ دنوں ميں سعودي سيکورٹي دستوں اور حکومت مخالف نوجوانوں کے درميان جھڑپيں ہوئي ہيں جن کے دوران دسيوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر پہنچا ديا گيا ہے- اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہينوں کے دوران سعودي عرب کے الشرقيہ صوبے ميں بھي لوگوں نے کئي بار حکومت مخالف مظاہرے کرکے ملک ميں اصلاحات اور سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ہے-
سعودي عرب ميں ہر قسم کے مظاہروں اور عوامي اجتماع کو قانون کي خلاف ورزي قرار ديا جاتا ہے- ہيومين رائٹس واچ نامي انساني حقوق کي تنظيم نے بھي اپني حاليہ رپورٹ ميں اعلان کيا ہے کہ گزشتہ آٹھ مہينوں کے دوران سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے ايک سو ساٹھ سے زيادہ سياسي کارکنوں کو گرفتار کيا ہے- سعودي عرب کي انساني حقوق کي تنظيموں نے بھي کہا ہے کہ قيديوں کو جسماني اور نفسياتي ايذائيں دي جا رہي ہيں- سعودي عرب کے حامي مغربي ذرائع ابلاغ اس ملک ميں جاري بدامني کے بارے ميں رپورٹيں شائع نہيں کرتے ہيں- 
الشرقيہ اور قطيف سعودي عرب کے ان صوبوں ميں سے ہيں جن ميں، عرب ملکوں ميں اسلامي بيداري کي لہر شروع ہونے کے ساتھ ہي شيعہ مسلمان اور محروم طبقے اپنے حقوق کي بحالي کے ليے مظاہرے کر رہے ہيں-
سعودي عرب کے شيعہ مسلمان، اس ملک کي آبادي کا تقريبا پندرہ فيصد حصہ تشکيل دينے کے باوجود، ديگر شہريوں کو حاصل حقوق سے محروم ہيں- دوسرے الفاظ ميں اس ملک ميں شيعوں کو دوسرے درجے کا شہري سمجھا جاتا ہے- اس کے علاوہ سرکاري نوکريوں ميں شيعوں کا تناسب بہت کم ہے- اسي طرح سے سعودي عرب کي حکومت شيعوں کو ان کي مذہبي رسومات ادا کرنے سے بھي روکتي ہے-
سعودي عرب کے سياسي نظام ميں شيعہ مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رويے ميں جو بات واضح طور پر دکھائي ديتي ہے وہ يہ ہے کہ حکومت ان کے ساتھ مذہبي امتياز سے کام لے رہي ہے- اسي رويے کے سبب سعودي عرب کے حکمراں ٹولے ميں اثر و رسوخ رکھنے والے وہابيوں نے ملک کے شيعہ مسلمانوں کے ليے عرصہ حيات تنگ کر رکھا ہے- 
بعض رپورٹوں کے مطابق اس وقت سعودي عرب کي جيلوں ميں تيس ہزار سياسي قيدي موجود ہيں جن ميں بڑي تعداد شيعہ مسلمانوں کي ہے- رياض حکومت نے شيعوں پر عرصہ حيات تنگ کرنے کے تناظر ميں اس سال مشرقي صوبوں کے بہت سے شيعہ مسلمانوں کو حج کا فريضہ ادا کرنے کي بھي اجازت نہيں دي-
يہ اقدام اس ليے کيا گيا ہے کہ سعودي عرب کے شيعہ، ديگر ممالک کے شيعہ مسلمانوں کے ساتھ رابطہ قائم نہ کرسکيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button