سعودی عرب

قطیف:پولیس کی فائرنگ سے پانچ شیعہ زخمی

qatif policeسعودی عرب کے شہر قطیف میں سعودی وہابی پولیس کی فائرنگ سے پانچ شیعہ نوجوان ذخمی ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابقسعودی وہابی پولیس اہلکار نے پیر کی شب کو فائرنگ کر کے چار شیعہ نوجوانوں کو ذخمی کر دیا تھا،ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قطیف شہر کے پاس بنائی گئی پولیس کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں وہابی ناصبی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ

سے دو واقعات میں پانچ شیعہ نوجوان شدید ذخمی ہوئے ہیں۔
شیعت نیوز کی جمع کرد ہ معلومات کے مطابق زخمی ہونے والے شیعہ نوجوانوں میں محسن علی مغیث(انیس سالہ)،محمد جعفر العلوان(بیس سالہ)،علی جعفر العلوان(سترہ سالہ)،صالح مہدی مرار(تیرہ سالہ) سمیت ایک اور نوجوان شامل ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تین زخمی شیعہ نوجوانوں کو ناصبی وہابی پولیس نے اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے جبکہ چوتھے شیعہ نوجوان کو پولیس حراست میں اسپتال میں رکھا ہوا ہے۔دوسری جانب وسادہ کے علاقے میں گذشتہ شب کو ناصبی پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار شیعہ نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے سبب وہ شدید ذخمی ہو گیا تھا۔
پانچویں شیعہ نوجوان جس کا نام حسین النتر(چوبیس سالہ) ہے واٹر ڈپارٹمنٹ میں کام کرتا ہے شدید ذخمی ہونے کے بعد ملٹری اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے شیعت نیوز کی رپورٹنگ ٹیم کو بتایا ہے کہ سعودی ناصبی پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر آئے دن شیعہ نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنا تے رہتے ہیں ،واضح رہے کہ بغیر کسی وجہ کے ناصبی پولیس شیعہ نوجوانوں کو اپنی بندوقوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔
عینی شاہدین کاکہناہے کہ سعودی وہابی ناصبی عبد العزیز نے پولیس کو بھاری تعداد میں اسلحہ فراہم کر دیا ہے جبکہ گشت کرنے کے لئے موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں تا کہ شیعہ افراد کو نشانہ بنایا جائے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عرب ممالک میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی لہر اب سعودی عرب میں بھی پیدا ہو چکی ہے جس کے سبب گذشتہ کئی ماہ سے سعودی شہروں میں سعودی ناصبی وہابی انتظامیہ کے خلاف زبر دست مظاہرے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button