

سعودی عرب کی ناصبی وہابی انتظامیہ نے سعودی صوبے قطیف کے شیعہ شہری مہدی الزنادی کو بلا جوازگرفتار کر لیا ہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے قطیف کی سیکورٹی انتظامیہ نے ایک شیعہ شہری
مہدی الزنادی کو گذشتہ روز گرفتار کر کے مقامی جیل میں منتقل کر دیاہے جبکہ مقامی آباد ی کاکہناہے کہ مہدی پر کسی قسم کا کوئی ایسا الزام عائد نہیں کیا گیا کہ جس کی بناء پر اسے گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب سعودی وہابیوں کی قید سے گذشتہ روز ہی آٹھ شیعہ افراد کو رہائی نصیب ہوئی ہے تاہم ابھی بھی سعودی جیلوں میں ایک سو سے زائد شیعہ بے گناہ قید میں ہیں۔